مصر کے ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے روز مصر کے گورنریٹ بہیرا کے ہائی وے پر پیش آیا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں تھی کہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ہائی پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دیکھتے دیکھتے دیگر گاڑیاں بھی پہلے بس اور پھر ایک دوسرے میں جاگھسیں۔
بتایا جارہا ہے کہ تصادم میں 29 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک بس سمیت 6 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔مصر کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment