728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, October 14, 2023

    اسرائیل کی غزہ پر وحیشانہ بمباری جاری، شہید فلسطینوں کی تعداد 3 ہزار ہو گئی



    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہوگئی۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا 8 واں روز ہے اور اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے اور سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔





    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمیوں سے غزہ کے اسپتال بھر گئے ہیں اور شہدا کی لاشیں اسپتال کے صحن میں رکھی گئی ہیں۔اُدھر اسرائیلی افواج نے غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے بعد 4 لاکھ فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا۔ اسرائیل کی غزہ چھوڑنے کی دھمکی کے بعد فلسطینیوں کو صبح 10سے شام 4بجے تک غزہ کےجنوب میں دومرکزی شاہراہوں پرمحفوظ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔







    گزشتہ روز یہودی آباد کار نے بھی اسرائیلی فوج کی موجودگی میں نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے۔لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل کی غزہ پر وحیشانہ بمباری جاری، شہید فلسطینوں کی تعداد 3 ہزار ہو گئی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top