728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, October 14, 2023

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید



    خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہیدہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اوربےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

      

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top