728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 1, 2023

    انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے، 40 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائینگے



    آج پیر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس میں چالیس ملین سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے صرف چند علاقوں میں پولیو کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    وزیر صحت نے کہا کہ عالمی سرٹیفیکیشن کا تقاضا ہے کہ مسلسل تین سال تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آئے۔

    انہوں نے پڑھے لکھے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عوام میں اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے، 40 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائینگے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top