دو ہفتے طویل کثیر القومی جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق ‘ایٹرنل برادرہڈ-II’ بروتھا میں اختتام پذیر ہوئی۔
پاکستان کے علاوہ دوست ممالک بشمول قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشق میں حصہ لیا۔
اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تصورات کو فروغ دینے میں مدد دینا اور مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔
کور کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مشق کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے فائنل کے روز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment