728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 8, 2023

    ورلڈ کپ کرکٹ، بھارت نے آسڑیلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی



    بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے آسڑیلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، چنئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے آسڑیلیا کی جانب سے دیا گیا 200 رنزکا ہدف میچ کے 43ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، قبل ازیں آسڑیلیا کی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسڑیلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے تین، کلدیپ یادیواورجسپریت بمرا نے دو دو جبکہ محمد سراج، ہارڈیک پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بھارتی بیٹنگ کا آغاز بھی تباہ کن رہا اور اس کی پہلی تین وکٹیں صرف دو کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں، تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار شراکت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کردیا، بھارت کی چوتھی وکٹ 167 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب کوہلی 85 رنز بنان کے بعد آئوٹ ہوئے اس کے بعد کے ایل راہول اور ہاردیک پانڈیا نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا، کے ایل راہول 97 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ورلڈ کپ کرکٹ، بھارت نے آسڑیلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top