728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 8, 2023

    جنت کی سڑک پہ چلنے کے لیے سیرت نبی کو مشعل راہ بنانا ہوگا ، اظہار بخاری



    سیرت النبی کانفرنس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن  معروف مذہب اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ جنت کی سڑک پہ چلنے کے لیے سیرت نبی کو مشعل راہ بنانا ہوگا فرسودہ نظام کا پرنالہ تبدیل کرنے کے لیے اچھا نظام کی طرح اچھے نمائندے منتخب کرنے ہوں گے نبی پاک دنیا کائنات کی عظیم بستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی ہے۔ جن کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے اور جن کی شریعت سے بے انصافی اور ظلم کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں نبی پاک کا بتایا راستہ انسان کو بے راہ نہیں ہونے دیتا ۔دنیا نبی پاک کے دیے ھوئے سیاسی نظام سے بے خبر ہے۔ نبی پاک کا دیا سیاسی نظام جسم پروری نہیں انسانیت کی خدمت کی بات کرتا ہے ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم مخص گفتار کے غازی ہیں کردار کے نہیں ہم کتابوں اور کاغذوں کو مسلمان بنا رہے ہیں انسانوں کو مسلمان نہیں بناتے۔ اظہار بخاری نے کہا اصلاح معاشرے کے لیے سیرت النبی سے بہتر کوئی راستہ نہیں سیرت نبی ایسا ضابطہ حیات جو مردے معاشرے میں زندگی کے مثبت اثرات پیدا کر سکتا ہے جن ممالک کا ماضی اور مستقبل تاریک ہے وہ دنیا کی قیادت کر رہے ہیں ۔جو در رسول سے روشنی حاصل کرتے ہیں وہ خود تاریکی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں شریعت مصطفی مکمل حیات ہے۔ المیہ ہے۔ سیرت کے لیے جان دینے والے اپنی جان پر سیرت نافذ نہیں کرتے۔ شریعت اور شرارت دو مختلف متضاد راشتے ہیں جہاں شریعت ہو۔وہاں شرارت نہیں ہوتی۔ جہاں شرارت ہو وہاں سیرت نہیں ہوتی نسل انسانیت کے نظریات اخلاق اصلاح کےلیے ضرورت اس امر کی ہے امت مسلمہ حیات طیبہ کی سیرت کو اپنا سرمایہ حیات بنا لے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنت کی سڑک پہ چلنے کے لیے سیرت نبی کو مشعل راہ بنانا ہوگا ، اظہار بخاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top