728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 9, 2023

    میری طرح کروڑوں جوان خون کے آخری قطرے تک قیدی 804کے ساتھ کھڑے ہیں۔عامر مغل



     پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے میں اعلان کرتا ہوں کہ میری طرح کروڑوں جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک امت مسلمہ کے لیڈرقیدی نمبر804 کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ملک قیدی نمبر 804 کو آن بورڈ لیے بغیر اگے کی طرف نہیں بڑھ سکتا پاکستان کے مقتدر اداروں اور طاقتور لوگوں کوقیدی نمبر 804کے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور ملک کو اگے لے جانے کا کوئی فارمولا بنانا پڑے گا عامرمغل نے اپنے بیان میں کہا کہ قیدی نمبر804نے ہمیشہ پرامن سیاسی جدوجہد کی تلقین اور کسی بھی قسم کی شرانگیزی سے منع کیا ہے۔ بالخصوص 18 جون 2023 کو جب میری ان سے زمان پارک میں اکیلے میں ملاقات ہوئی توانہوں نے مجھے تفصیل سے بتایا تھا کہ میں نے نہ اج تک کسی ادارے کے خلاف کوئی بات کی ہے نہ ہی میں اداروں پر حملوں کا قائل ہوں کیونکہ ادارے ہی مل کر کسی بھی ملک کو مضبوط بناتے ہیں لیکن میں اپنے خون کے آخری قطرے تک پاکستانی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔لہذا ملک کے تمام طاقتور اداروں اور طاقتور لوگوں کو چاہیے کہ وہ عوامی جذبات کو سمجھیں اس وقت کراچی سے خیبر تک قیدی نمبر 804عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے اور پاکستانی عوام عمران خان کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اپنے پونے چار سالہ دور اقتدار میں قیدی نمبر 804نے غریب عوام کے لیے وہ اقدامات کیے کہ وہ اب مزدور کسان دہاڑی دار ریڑھی بان اور چھوٹے درجے کے سرکاری ملازموں کی امید کی کرن بن چکا ہے اس لیے اگر ہم نے اس ملک کو اگے لے کر جانا ہے اس ملک کو ترقی دینی ہے اس ملک کو بچانا ہے تو ہمیں قیدی نمبر 804کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کروانے پڑیں گے عوام کو اپنا لیڈر اپنی مرضی کے ساتھ چننے کا حق دینا پڑے گا اج اگر قیدی نمبرجیل کی سلاخوں سے باہر ہوتا تو امت مسلمہ فلسطین پر اس طرح خاموشی سے نہ بیٹھی ہوتی کیونکہ قیدی نمبر 804کشمیر اور پاکستان کےساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کا بھی وکیل ہے قیدی نمنر 804فلسطین وکشمیر کے حق میں ایک بڑی مضبوط اور توانا اواز رکھتا ہے جسے پوری دنیا کےمشرق و مغرب میں بڑے غور سے سنا دیکھا جاتا ہے اج فلسطینی عوام بھی کشمیریوں کی طرح پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اگر قیدی نمبر804جیل کی سلاخوں  سے باہر ہوتا تو ہمارے حق میں اواز بلند کرتا میری پاکستان کے تمام طاقتور اداروں طاقتور لوگوں سے یہ گزارش ہے کہ قیدی نمبر 804کے ساتھ بیٹھیں مذاکرات کریں اور ملک کو اگے نکالنے کا کوئی حل تلاش کریں اور عوام اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ پاکستان کا بوسیدہ نظام انصاف قیدی نمبر 804کو کبھی بھی انصاف نہیں دے سکے گا اور خدانخواستہ یہ مل کر قیدی نمبر804کوکوئی بڑا نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں لہذا عوام اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنے لیڈر کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرے میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دے ایک موثر عوامی تحریک کے ذریعے ہی عوام اپنے محبوب لیڈرکو ظالم طاقتوں کے شکنجے سے نکال سکتی ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: میری طرح کروڑوں جوان خون کے آخری قطرے تک قیدی 804کے ساتھ کھڑے ہیں۔عامر مغل Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top