بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم کو81رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 205رنز بنا سکی ، قبل ازیں نیدر لینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی جو 49 اوورز میں 286 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی تھی
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68، 68 رنز سکور کئے جبکہ محمد نواز 39 اور شاداب خان 32 بنانے میں کامیاب ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے چار ، کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کولن ایکرمین نے دو اور آریان دت، لوگان پال میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیدرلینڈز کی ٹیم جواب میں 205رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر وکرم جیت سنگھ نے 52 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین، حسن علی نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، شاداب خان اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment