آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہالینڈ کیخلاف اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے آئندہ سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے ہالینڈ سے کامیابی کے بعد ہفتہ کے روز آرام کیا تھا جبکہ اتوار کے روز قومی کرکٹ ٹیم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا رخ کیا اور بھرپور مشقیں کیں
قومی کرکٹرز نے اس دوران فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ پریکٹس اور بائولنگ پریکٹس کی ، اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے نیٹ میں طویل وقت گزارا اور اپنی کمزروریوں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے
اس موقع پر کوچنگ سٹاف بھی ان کے ساتھ رہا ، بائولرز نے بھی نیٹ سیشن کے دوران بائولنگ کی مشقیں کیں، شاہین شاہ آفریدی اپنی رفتار اور لائن و لینتھ کی بہتری کیلئے متحرک نظر آئے جبکہ سپنرز نے بھی نیٹ پر اپنے دائو پیچ بہتر کرنے کی کوشش کی
قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ منگل کے روز سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں میں ایک یا دو تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے تاہم اس کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا گیا ہے، ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کے دوران کل ہونے والے نیٹ سیشن کے بعد بیٹھک ہو گی جس میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے حتمی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment