728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 26, 2023

    ورلڈ کپ کرکٹ، پاکستان آج اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگا



    ورلڈ کپ میں پاکستان کا چھٹا مقابلہ آج ہوگا، مد مقابل جنوبی افریقا ہوگی جس نے حریف ٹیموں کے خلاف رنز کے انبار لگائے ہیں۔سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کو میچ جیتنا ضروری ہوگا، لیکن میچ سے پہلے ٹیم کو دھچکا لگ چکا ہے کیونکہ فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی ہے۔

    ادھر جنوبی افریقا کے ڈی کوک، ہینڈرکس، وین ڈر ڈوسن، مارکرم اور کلاسن سمیت سب ہی فارم میں نظر آتے ہیں جبکہ جنوبی افریقی سائیڈ پر بولنگ میں بھی ربادا، جینسن، مہاراج اور تبریز سمیت کوئی بھی کچھ بھی کر سکتا ہے تاہم سب کی موجودگی میں بھی نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کیا ہے۔دوسری جانب ٹیم پاکستان میں بھی اچھے بیٹرز سمیت ورلڈ کلاس بولر بھی شامل ہیں۔ عبداللہ، بابر، رضوان، سعود سب ہی بڑی سے بڑی اننگز کھیلنے کے اہل ہیں جبکہ بولنگ میں بھی شاہین، حارث، شاداب اور نواز موجود ہیں، لیکن بری خبر یہ ہے میچ کیلئے حسن علی دستیاب نہیں ہوں گے جو بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔پاکستان ٹیم نے اس میچ کی تیاری کیلئے ٹریننگ سیشن کیا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پربھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا پانچویں جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ورلڈ کپ کرکٹ، پاکستان آج اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہوگا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top