728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 24, 2023

    ایف ایٹ فلاور مارکیٹ کی نام نہاد آکشن کو مسترد کرتے ہیں:سردار طاہر



    صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف ایٹ مرکز و صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود نے فلاور مارکیٹ ایف ایٹ مرکز کی آکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بند کمروں کے پیچھے ایف ایٹ فلاور مارکیٹ کی نام نہاد آکشن منظور نہیں ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اسکا نوٹس لیں اور نئے ٹی او آرز کیساتھ دوبارہ آکشن کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ فلاور مارکیٹ کی آکشن میں دوکانیں بجائے اس کے کہ اس کاروبار سے منسلک لوگوں کو دی جائیں سی ڈی اے افسران تالے لگا کر اپنے مبینہ انویسٹرز کے ذریعے آکشن میں خود ہی دوکانیں خرید رہے ہیں جس پر ہم نے آکشن کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے آکشن رکوائی ہے ۔ہماری درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں بلا کر کہا کہ آکشن کا یہ طریقہ بالکل غلط ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر فلاور مارکیٹ کی آکشن کو نئے شرائط و ضوابط کیساتھ شفاف طریقے سے دوبارہ کروائیں تاکہ یہ دوکانیں اس کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو ملیں اور وہ یہاں پر اپنا کاروبار کر سکیں اور غلط طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے آکشن کرنے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ شفافیت کا عمل برقرار رکھا جا سکے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایف ایٹ فلاور مارکیٹ کی نام نہاد آکشن کو مسترد کرتے ہیں:سردار طاہر Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top