728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 2, 2023

    ایف آئی اے نے چینی سرمایہ کار کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے پاکستانی بزنس مین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی



     فیڈرل انوٹسی گیشن ایجنسی  (ایف آئی اے ) نے چینی سرمایہ کار  کے ساتھ مالی فراڈ اور دھوکہ  دہی کرنے پر پاکستانی بزنس مین ملک نویداصغر ، ملک ریحان  اور بینک مینجر حارث خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی اے کے کمرشل بینکس سرکل کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر 33/2023، چینی شہری ژی چینگ کی شکایت پر  کی گئی انکوائری کے بعد درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409، 420، 468، 471 اور 109 شامل ہیں۔


    چی  چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار، ژی چینگ لی (ڈونلڈ)نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ایف آئی اے میں کئی سالوں سے زیر التوا ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر کے مبینہ فراڈ  کے کیس پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔  لی ڈونلڈ  کی جانب سے مبینہ فراڈ کی انکوائری کی درخواست چھ برس پہلے فائل کی گئی تھی۔ 


    ایف آئی آر کے مطابق مسٹر چینگ لی (ڈونلڈ)نائسس انتر نیچنل لمیٹڈ نامی کمپنی میں 45فیصد حصص کے مالک ہیں۔  ان کے ساتھ دو دیگر پارٹنرز یعنی ملک نوید اصغر اور ملک ریحان کے ساتھ بالترتیب 45فیصد اور 10فیصد کے  شیئر ہولڈرز ہیں ۔ نوید اور ریحان نے دھوکہ دہی کے ساتھ ، حارث خان نامی بینک مینجر کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ ژی چینگ لی کے جعلی اور جعلی دستخطوں سے سمٹ بینک اور عسکری بینک میں کمپنی کے اکاؤنٹس کھولے۔   ایف آئی آر میں کئی دیگر متوازی بینک اکاؤنٹس کا ذکر کیا گیا ہے جو حارث خان، نوید اور ریحان کی فعال ملی بھگت سے نائسس انٹرنیشنل کے نام پر دھوکہ دہی اور جعل سازی سے کھولے گئے، جن میں کروڑوں روپے کا کریڈٹ کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان مبینہ بینک اکاؤنٹس کو کھولنے کے وقت شکایت کنندہ ژی چینگ لی پاکستان میں نہیں تھے۔


    تاہم متعلقہ تفتیشی افسر کی جانب سے ایف آئی آر کو سیل کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کی تلاش کے باوجود نوید اور ریحان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔


    ژی چینگ لی ڈونلڈ نے  کی درخواست کے مطابق  ژی چینگ لی سال 2015 میں چین کی ایک بڑی کمپنی ایچ بی پی نے آئل اینڈ کیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( او جی ڈی سی ایل) کی جانب خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک کے ناشپا آئل فیلڈ کا 178 ملین ڈالر کا کنٹریکٹ حاصل کیا۔ ژی چینگ لی کی قائم کردہ کمپنی M/s NASYS International Limited (Hong Kong)  نے چینی کمپنی ایچ بی پی کے ساتھ ناشپا آئل فیلڈ سے ملحقہ تنصیبات میں گیس پروسیسنگ یونٹس ، ایل پی جی ریکوری پلانٹ کی فراہمی کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا۔  اس پراجیکٹ کوچلانے کےلیے ژی چینگ لی نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں ملک نوید اور ملک ریحان کے ساتھ مقامی طور پر ایک کمپنی M/s NASYS International Co. (Pvt.) Limited قائم کی۔ ایس ای سی پی میں رجسٹر کی گئی اس کمپنی میں ژی چینگ کے شئیرز 45 فیصد تھا جبکہ ملک نوید کا حصہ بھی 45 فیصد اور ملک ریحان اعظم کے 10 فیصد شئیرز تھے ۔ 


    ڈولنڈ لی کے مطابق سال 2016 میں جب ان کا پراجیکٹ بہت کامیابی سے چل رہا تھا اور وہ کمپنی کےلیے مزید ٹھیکوں کے حصول کےلیے کوششیں کر رہے تھے تو اسی دوران ان کے پاکستانی پارٹنرز نے پورا کاروبار ہتھیانے کے مقصد سے اسی نام اور اسٹائل سے ایک دوسری  فرم بنا لی جو کہ رجسٹرار آف فرم کے پاس اسی نام سے رجسٹر کروائی گئی ۔ ملک نوید اور ملک ریحان اس فرم میں برا برکے شیئر ہولڈر بنے۔  ملزمان نے اسی  نئی فرم اور رجسٹرد کمپنی کے بھی متوازی بینک اکائونٹ  مختلف پرائیویٹ بینکوں میں کھولے گئے جن کے لئے جعلی حلف نامے اورجعلی دستخط استعمال کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران پراجیکٹ سے جو بھی آمدنی ہوتی  رہی ، اس میں سے زیادہ تر انہی بینک کھاتوں میں ڈالا جاتا رہا  اور ژی چینگ لی کے ساتھ تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا فراڈ کیا گیا۔


    اس جعلسازی کا علم ہونے پر لی نے اکتوبر 2017 میں ایف آئی اے کے پاس کمپنی کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی۔ ایف آئی نے اس پر تین سال تک انکوائری کی اور پھر 2020 میں بغیر کوئی وجہ بتائے بند کر دی۔  تاہم ژی چینگ لی نے دوبارہ شکایت کا اندارج کرایا اور تمام حقائق اور دستاویزی ثبوت تفتیشی افسر ان کو پیش  کئے اور انصاف کے کوشیشیں کرتا رہا۔ 


    اس کے علاوہ ملزمان نے 2 نومبر 2016 کو ایک جعلی فارم 29 بھی ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں جمع کرای جس میں ژی چینگ لی کی شراکت داری 45 فیصد سے کم کرکے محض ایک فیصد کر دی گئی ۔ ایس ای سی پی نے ملزمان کی جانب سے جعلی فارم جمع کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کے خلاف دعوی بھی دائر کیا تھا، جس پر ملزمان نے اسٹے لے رکھا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایف آئی اے نے چینی سرمایہ کار کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے پاکستانی بزنس مین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top