پاکستان نے ترکیہ کی وزارت خارجہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔آج ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔دفتر خارجہ نے یقین ظاہر کیا کہ ترکیہ کی عوام عزم اور استقلال کے ساتھ اس برائی کو شکست دے گی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment