728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 4, 2023

    بازار حصص میں تیزی، ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا



    اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، سو انڈیکس میں 415 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    415 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سو انڈیکس آج صبح 47,172 پوائنٹس کی حد عبور کر گئے۔

    دریں اثناء پاکستانی روپیہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہو رہا ہے جسے معاشی ماہرین قومی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284.9 روپے اور انٹر بینک میں ڈالر 284.5 روپے کا ہوگیا۔

    تاجر برادری اور معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان اور ڈالر کے مقابلے روپے کی مضبوطی قومی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بازار حصص میں تیزی، ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top