728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 4, 2023

    صنفی مساوات کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانا ناگزیر ہے، صدر علوی



    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے تعلیم اور صحت تک مساوی رسائی کے ساتھ خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔

    وہ بدھ کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر نے صنفی مساوات کو برقرار رکھنے میں ہر ایک کی ذمہ داری پر زور دیا اور ذکر کیا کہ متعدد طرز عمل خواتین کے خلاف امتیازی سلوک میں حصہ ڈال رہے ہیں جس سے صرف مایوسی ہی جنم لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت وقت کی ضرورت ہے اور اس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو زبردست خدمات فراہم کر رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صنفی مساوات کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانا ناگزیر ہے، صدر علوی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top