اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس بدھ کو جدہ میں بلایا گیاہے۔ جس کے دوران غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرانے پر غورکیا جائے گا۔سعودی عرب نے اجلاس بلانے کی دعوت دی ہے۔
سعودی عرب اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ اجلاس کی سربراہی کررہا ہے۔اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی شہری آبادی کے لئے خطرناک صورتحال اور خطے کی مجموعی سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment