728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 5, 2023

    کامیابی حاصل کرنے کےلیے طلباء اساتذہ کا احترام کریں، اظہار بخاری



    چیئرمین امن کمیٹی سفیرامن معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے طلباء اساتذہ کا احترام کریں ۔ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ تہذیب کا درس بھی دیا جائے تو ٹیچر ڈے منانے کی ضرورت نہیں پڑے گی المیہ ہے آج استاد کو احترام صرف ڈے منانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ بچے جنت کا پھول استاد پھول کے محافظ ہوتے ہیں۔ طلباء استاد کے لیکچر سے علم کے چراغ روشن کریں ۔سلام ہے ۔ان اساتذہ کو دن رات بے لوث درس  تعلیم دیتے ہیں۔ ستارے آسمان کا اساتذہ زمین کا زیور ہے۔۔اظہار بخاری نے کہا شریعت اسلام میں پہلا درس استاد کا احترام و سلام کرنا فرض ہے ۔بلکہ اچھے تعلیمی نظام سے اساتذہ و طلباء کا معیار بلند کیا جا سکتا۔ حضرت علی نے فرمایا جس استاد سے علم کا ایک نکتہ سیکھو اس کی دل سے عزت کرو۔وہ طالب ہمیشہ بے فیض بے مراد  رہتا ھے۔ جو اپنے استاد کی عزت کا خیال نہیں رکھتا ۔رسول کریم صلعم سلام کرنے میں ہمیشہ پہل کرتے تھے بچوں کا ذہن اس تختی کے مانند ہے جس میں تحریر کیا جائے ہمیشہ کیلیے ثبت ہو جاتا ہے ۔اور بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت سے نوازا جائے تو بچہ بڑا ہو کر سرحدوں کا محافظ بن جاتا ھے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کامیابی حاصل کرنے کےلیے طلباء اساتذہ کا احترام کریں، اظہار بخاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top