آل پاکستان انجمن تاجران ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، جی ٹین مرکز کے صدر جنرل سیکریٹری اظہر امین، جی الیون کے صدر نعیم اختر اور جنرل سیکرٹری فرخخان ، جی نائن ون کے صدر محبوب احمد خان۔ سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری - آئی نائن مرکز کے جنرل سیکرٹری ولید خالد۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ اور آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ضیاء بانڈے نامی شخص نے اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکز میں سینکڑوں ریڑھیاں لگوا کر غیر مقامی اور غیر ملکی افراد کو الاٹ کردی تھیں جو کہ ابھی بھی سکیورٹی رسک ہو سکتا ہے۔ مارکیٹوں میں تاجروں کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے۔ پلازوں کے سامنے ریڑھیاں لگا کر انہیں ڈی ویلیو کر دیا گیا تھا، جبکہ ایم سی آئی کے اہلکاروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ اس پروگرام کی خالق اسمبلی ٹوٹنے کے فوراً بعد ملک چھوڑ کر جا چکی ہیں اور پاکستان میں ان کا کوئی اسٹیک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم سی آئی اور سی ڈی اے انتظامیہ سمجھتی ہے کہ ریڑھیاں لگانا ضروری ہے تو اتوار بازار کی طرز پر نیا ریڑھی بازار لگا لیا جائے۔ لیکن مارکیٹوں میں تاجر ریڑھیوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضیاء بانڈے نامی شخص کے بارے میں انکوائری کروائی جائے کہ وہ کون ہے اور کس نے اس کو اتھارٹی دی کہ وہ ریڑھی پروجیکٹ کرے۔ کیونکہ نہ تو سی ڈی اے بورڈ اور نہ ہی ایم سی آئی نے ریڑھیاں لگانے کی اجازت دی تھی انہوں نے ریڑھیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
Thursday, October 5, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment