728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 5, 2023

    ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے ملاقات



    نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بینہسین نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں پر پیش رفت اور عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر منصوبہ بندی نے عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی جاری امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے متعلقہ عمل درآمد کرنے والے حکام کو مختلف پراجیکٹ کے اجزاء پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

    اجلاس میں سیکرٹری اویس منظور سمرا اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے ملاقات Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top