728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 5, 2023

    پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے، نگران وزیراعظم



    پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی مرضی کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کو اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا۔

    پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر متحدہ ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اس موقع پر چوہدری انوار الحق نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر وزیر اعظم پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے، نگران وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top