منصوبہ بندی و ترقی کے نگران وزیر محمد سمیع سعید نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقی، بحالی اور تعمیرنو کے لائحہ عمل پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں اس سلسلے میں ہونے والے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کئے گئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں۔اجلاس میں صوبوں کواپنے اپنے متعلقہ منصوبوںکی فہرستیں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیرنو کے منصوبوں سے متعلق معلوماتی مرکز کی منظوری حتمی مرحلے میں ہے جو وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ یہ عطیہ دہندگان اور ترقیاتی شراکت داروں کو اطلاعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی نگرانی کرے گا۔اجلاس میں عطیات فراہم کرنے والے اداروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری منصوبوں کیلئے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment