وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منگل سے بیجنگ میں شروع ہونے والے دو روزہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کرینگے۔
وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم BRF کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو Connectivity in an Open Global Economy کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب کریں گے.
وزیرِ اعظم کی چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی.
0 کمنٹس:
Post a Comment