نگران وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم محمد علی نے چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے نائب صدر مسٹر ژانگ سے ADIPEC میں ملاقات کی۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ADIPEC ابوظہبی میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے انرجی ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2200 کمپنیاں شامل ہیں جن میں 30 ملکی پویلین توانائی کی حکمت عملیوں کی نمائش کر رہے ہیں۔
پاکستان 2 سے 5 اکتوبر تک ابوظہبی میں منعقد ہونے والے ADIPEC میں دس سے زائد کمپنیوں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment