728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 9, 2023

    پی ٹی وی میں جعلی ڈگریاں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع



    )باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی وی میں 450افراد جعلی ڈگریوں پر کام کر رہے ہیں، ان افراد سے پی ٹی وی ایڈمن ڈویژن نے پیسے لیکر مختلف ادوار میں بھرتی کیا ہے جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے افراد میرٹ پر بھی پورا نہیں اترتے تھے ابھی حال ہی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور ڈائریکٹر ایڈمن فرحت جنجوعہ نے بغیر اشتہار دیئے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا اس تمام غیر قانونی حرکات میں ڈائریکٹر ایڈمن نے ہر بھرتی ہونے والے فرد کیلئے جعلی کیس تیار کئے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے نئے ایم ڈی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی وی کے ملازمین نے ظہور احمد کو سیکرٹری اطلاعات اور پی ٹی وی ایم ڈی مقرر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ملازمین نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی کیلئے ہم نئے ایم ڈی کے شانہ بشانہ کام کرینگے اور ادارے سے کالی بھیڑیں مار بھگائیں گے سیکرٹری اطلاعات نے ہر ملازم ہر صحافی اور عام لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھو ل دیئے ہیں تاکہ سب کو انصاف ملے، ملازمین نے کہا ہے کہ سینارٹی کے لحاظ سے ڈائریکٹر ایڈمن لگایا جائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پی ٹی وی میں جعلی ڈگریاں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی شروع Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top