اوباش نوجوانوں نےاسکول کی بچیوں کو چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر دل کے مریض بزرگ اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ نیو ٹائون راولپنڈی کی حدود کرکٹ اسٹیڈیم روڈ ڈھوک گلشن عرفان میں اوباش نوجوانوں کا بزرگ اسکول ٹیچر پر تشدد۔
اوباش نوجوانوں کی اسکول کے باہر متعدد بار سکول کی بچیوں کے چھیڑنے پر لوگوں سے لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔ متاثرہ بزرگ ٹیچر تھانے کے متعدد چکر لگانا بے سود۔۔
نوجوانوں نے آج حد ہی کر دی بزرگ ٹیچر کو سکول کی بچیوں کے چھڑنے سے منع کرنے پر شدید تشدد کیا جس کے بعد وہ گلی میں بے ہوش ہوگئے۔ لوگوں نے آکر ہسپتال متقل کیا۔
پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نا لائی جا سکی۔ اہل علاقہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور سی پی او سے کاروائی کی اپیل کر دی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment