جنوبی افریقہ نے ہفتہ کو دہلی میں سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے ۔
یہ پہلا موقع تھا جب ورلڈ کپ میچ کی ایک اننگز میں تین سنچریاں سکور کی گئیں اور ون ڈے کی تاریخ میں ایسا صرف چوتھا موقع تھا۔ ان 4 اننگز میں سے تین سنچریوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کی تھیں۔
پروٹیز نے 50 اوورز میں 5-428 رنز بنا کر آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بھی بنایا۔
ہائی اسکورنگ میچ کے دوران ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment