نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام پاکستانی معیشت کو درکار بڑی ترقی دے گا جس کے تحت سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے۔چینی میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے سمیت بندرگاہوں خاص طور پر گوادر بندرگاہ کو ترقی دینے کا موقع فراہم ہوا ہے جسے ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیان ریلوے اور سڑکوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس کے تحت قائم ہونے والے روابط سے چینی اور پاکستانی معاشرے پہلے کی نسبت ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوئے ہیں۔ارمچی کے دورے کے بارے میں ایک سوال پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اس علاقے کو سڑکوں کے جال کے ذریعے پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان سے جوڑ کر پرانی شاہراہ ریشم کو بحال کیا جائے گا۔
Thursday, October 26, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment