728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 26, 2023

    پاکستان مشترکہ خوشحالی اور ترقی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے جذبے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ



      وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کے روابط پر اس سال ایک کانفرنس کی میزبانی کر ے گا۔انہو ں نے آج کرغزستان کے شہر Bishkek میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی بزنس کونسل اور انٹر بینک ایسوسی ایشن رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اگلے صدر کی حیثیت سے پاکستان موجودہ طریقہ کار کی حمایت جاری رکھے گا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی جذبے کیلئے پرعزم ہے جو باہمی اعتماد و احترام اور مشترکہ ترقی و خوشحالی سے عبارت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سربراہان حکومت کونسل کے صدر کی حیثیت سے اپنی مدت کے دوران روابط، ٹرانسپورٹ رابطوں اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو اولین ترجیح دے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے فروغ اور غربت میں کمی کے لئے تعاون مستحکم کرتا رہے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان مشترکہ خوشحالی اور ترقی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے جذبے کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top