728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 15, 2023

    اسلام آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی قطعی منظور نہیں ، خالد چوہدری



    اسلام آباد کلاس تھری شاپنگ سینٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت  خالد چوہدری سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی منعقد ہوا ۔ جس میں جنرل سیکرٹری طاہر ارائیں اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات اسرار الحق مشوانی کو سینئر نائب صدر اور صغیر مارکیٹ ایف ٹین فور کے صدر عرفان شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری اتفاق رائے سے مقرر کر دیا گیا ۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق اور ڈائریکٹر جنرل بی سی ایس فیصل نعیم بیگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سے دکانیں ختم کرنے کی تحقیقات کرائیں اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔ کلاس تھری محلے کی مارکیٹیں ہیں اور دکانوں کے علاوہ کچھ اور تعمیر نہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اگر ختم کر دیئے گئے تو محلے دار شاپنگ کہاں کریں گے ۔ ماسٹر

    پلان کی خلاف ورزی قطعی منظور نہیں ۔ فاروقیہ ۔ رانا مارکیٹ - سادات مارکیٹ -  اللہ والی مارکیٹ سمیت تمام سب سیکٹر مارکیٹس میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات بند کرائی جائیں ۔ ایسوسی ایشن احتجاجی مظاہرے  کرے گی.

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسلام آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی قطعی منظور نہیں ، خالد چوہدری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top