کراچی میں ڈکیتی مزاحمت اور پولیس پر ہونے والے فائرنگ کی زد میں آنے سمیت دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں شاہی مسجد کے قریب مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 25 سالہ نوجوان مہر دین کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر حملے کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مومن آباد کے ایس ایچ او انصار احمد نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن 10 کی پھول والی گلی میں تین پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے جہاں انہوں نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو تلاشی کے لیے روکنے کا اشارہ کیا جو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔بیان میں کہا گیا کہ مشتبہ افراد نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار راہگیر 24 سالہ محمد ارسلان گولی لگنے سے گاڑی سے گر گیا جن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی حاصل کرلی اور ملزمان کی شناخت کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment