کراچی کے علاقے کھارا دار میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک مشتبہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد علاقے میں گھوم رہے تھے جس پر عیدگاہ پولیس نے انہیں تلاشی لینے کے لیے رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس نے مزید کہا کہ کھارادر میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ ڈکیت فیضان عابد ہلاک ہوگیا جبکہ ان کے ساتھی یاسین علی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ان کے قبضے سے دو بغیر لائسنس پستول اور ایک چھینا ہوا موبائل فون برآمد کی۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملزمان کا ماضی میں بھی کرمنل ریکارڈ رہا ہے۔
علاوہ ازیں سائٹ ایریا میں ایک نجی کمپنی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ غنی چورنگی کے قریب کمپنی میں تصادم کے دوران 25 سالہ خورشید رحمٰن چھریاں لگنے سے جاں بحق اور 27 سالہ ارسلان حسین اور 23 سالہ راجا محمد زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ واقعہ ذاتی دشمی کی وجہ سے پیش آیا۔
0 کمنٹس:
Post a Comment