728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 12, 2023

    کوٹلی ستیاں میں قبضہ گروپ کی غنڈہ گردی۔ مسلح افراد کے ساتھ مقامی لوگوں کی سینکڑوں کنال ملکیتی زمین پر قبضہ کرلیا



     کوٹلی ستیاں (سٹاف رپورٹر) کوٹلی ستیاں میں قبضہ گروپ کی غنڈہ گردی۔ مسلح افراد کے ساتھ مقامی لوگوں کی سینکڑوں کنال ملکیتی زمین پر قبضہ کرلیا گیا۔مقامی لوگوں کی دھائی۔اعلی حکام ہمیں قبضہ گروپ کی غنڈہ گردی سے نجات دلائیں اور ہماری زمینیں واگذار کرائیں۔یونین کونسل اریاڑی کے رہائشی ظفر محمود ولد فقیر محمد نے علاقہ کے دیگر متاثرین کےساتھ اخباری نمائندوں سے اپنےساتھ ہونے والے ظلم کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماراگاوں موہاڑی۔ ڈھوک جاوہ ہے۔یونین کونسل اریاڑی میں ہماری سب گائوں والوں کی مشترکہ ملکیت چھ سو انانوے کنال کھیوٹ رقبہ زمین ہے۔پہلے یہ جگہ ویران تھی۔لوگ مال مویشی چراتے تھے۔اب جو لوگ قبضہ کرنے آئے ہیں ان میں قمر وحید، ماسٹر لطیف ،طارق عرف مودی،ماسٹر لطیف کا بھائی گل تاسب ہے۔یہ سارے غریب لوگوں کی جگہ پر قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں۔یہ سارے مزدور لوگ ہیں۔کوئی معمولی زمینداری کرتا ہے۔کوئی دیہاڑی پرکام کرتا ہے۔یہ زمین ان کی نہیں ہے۔یہ مشترکہ زمین ہے۔۔کسی کی ایک کنال۔۔کسی کی دوکنال۔۔کسی خاندان کی دس کنال ہے۔اس طرح مشترکہ ملکیت ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری یونین کونسل کوٹلی ستیاں کی واحد یونین کونسل ہے جس میں سب کی زمین کے کاغذات کمپیوٹرائزڈ ہیں۔۔جو بھی جتنی جگہ کا مالک ہے اس کی تصویر کے ساتھ مالکانہ حق کا لکھا ہوا ہے۔ اس میں شملات نہیں ہے جیسے مری وغیرہ میں ہوتی ہے۔یہ ملکیتی زمینیں ہیں۔یہ لوگ طاقتور اور بدمعاش ہیں۔ ان کے پاس اب مسلح گارڈ ہیں۔اوراسلحہ ہے۔۔جس کے زور پر انھوں نے ہماری زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔۔ہمارے علاقے کےیہ سارے لوگ جو موجود ہیں۔یہ سب گواہ ہیں۔کہ ہماری زمینیں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے ساتھ ہمارے نام پر ہیں۔یہ لوگ لینڈکروزر پر پجیرو پر آتے ہیں ان کے ساتھ مسلح گارڈ ہوتے ہیں۔ہمیں نہیں معلوم اشتہاری اور بدمعاش لوگ ہوتے ہیں۔لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔متاثرین نے صدر وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب اور ضلع راولپنڈی کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کو قبضہ گروپ کے ظلم و جبر سے نجات دلائی جائے۔ان کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔جن لوگوں کی ملکیتی زمینیں ہیں۔ان کی زمینوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کوٹلی ستیاں میں قبضہ گروپ کی غنڈہ گردی۔ مسلح افراد کے ساتھ مقامی لوگوں کی سینکڑوں کنال ملکیتی زمین پر قبضہ کرلیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top