728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 4, 2023

    وزیرخارجہ ٹرانس ہمالیہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے



    نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی چین میں ہیں جو آج تبت کے علاقے NYINGCHI میں ہونے والی تیسری دو روزہ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

    وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں۔چین بین الاقوامی تعاون کیلئے ٹرانس ہمالیہ فورم کی میزبانی کررہاہے ۔

    ٹرانس ہمالیہ فورم2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کامقصد جغرافیائی رابطے، ماحولیاتی تحفظ اور ثقافتی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں علاقائی ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔فورم کاآخری اجلاس2019 میں ہوا تھا اس سال فورم کا موضوع ہے ’’ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ‘‘

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: وزیرخارجہ ٹرانس ہمالیہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top