728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 4, 2023

    نگران وفاقی وزیرڈاکٹرندیم نے قومی صحت کارڈایپ کاافتتاح کردیا


    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اسلام آباد میں قومی صحت کارڈ ایپ کا افتتاح کیا جس کا مقصد لوگوں کو ہسپتالوں تک جانے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نادرا کے تعاون سے بنائی گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں ملنے والی سہولتوں کے بارے میں مریضوں کی  آرا ءکے حصول میں مدد ملے گی۔

    وزیر صحت نے کہا کہ ہم صحت بیمہ سکیم میں جدت لانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سکیم لائی جائے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان یکم دسمبر سے صحت کے تحفظ کے بارے میں دو روزہ عالمی سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس کا مقصد عالمی وباؤں کی روک تھام کےلئے اجتماعی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نگران وفاقی وزیرڈاکٹرندیم نے قومی صحت کارڈایپ کاافتتاح کردیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top