بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر قانونی شہریوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعدکسی کو پاسپورٹ اور ویزہ کے بغیر ہماری سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جان اچکزئی نے کہا کہ غیر ملکی شہری ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment