728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 8, 2023

    یونیورسٹیوں میں ای روزگار سنٹرز کو فعال کرنے کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، گورنر پنجاب



     گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت آئی ٹی کے شعبے میں اچھا کام کر رہی ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان  سے نگران وفاقی وزراء ڈاکٹر عمر سیف اور  خلیل جارج  نے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں اقلیتوں کے تحفظ  اور آئی ٹی کے شعبے کے  فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں ای روزگار سنٹرز کو فعال کرنے کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، نگران وفاقی حکومت  آئی ٹی کے شعبے میں اچھا  کام کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین کے تحت اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، سانحہ جڑانوالہ کے بعد حکومت مظلوموں کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یونیورسٹیوں میں ای روزگار سنٹرز کو فعال کرنے کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، گورنر پنجاب Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top