728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, October 19, 2023

    نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کر گیا، حکام کی جانب سے خصوصی پروٹوکول



    سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کرگیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔نواز شریف کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اسماء نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز دبئی میں قیام کر رہے ہیں،  وہ دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے، سابق وزیراعظم ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، وہ دبئی ایئرپورٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے روانہ ہوں گے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی جہاز FBD45255 کی نئے روٹ پر بکنگ کی گئی ہے۔خصوصی جہاز پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، پھر لاہور کیلئے پرواز کرے گا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  خصوصی جہاز اُسی روز شام کو واپس دبئی چلا جائے گا۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کر گیا، حکام کی جانب سے خصوصی پروٹوکول Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top