728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, November 12, 2023

    سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

     


     سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ احسن بختاوری
    تاجر برادری کی سہولت کیلئے جلد ون ونڈو سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ رانا محمد وقاص انور
    مسائل پر بات چیت کیلئے ایم سی آئی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ٹیکس ریونیو میں سب سے زیادہ کردار ادا کر رہی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ادارے کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ان کی بھرپور معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اور تمام متعلقہ سرکاری محکمے کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں جس سے معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے ایم سی آئی کے چیف آفیسر رانا محمد وقاص انور سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن یاسر فرہاد اورڈائریکٹر ریونیو رانا وقاص کے ہمراہ آئی سی سی آئی کا دورہ کیا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
    احسن بختاوری نے کہا کہ کسی بھی میونسپلٹی کا بنیادی مقصد عوام کو پینے کا صاف پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ ون ونڈو کی سہولت فراہم کریں تاکہ ان اداروں سے متعلقہ تاجر برادری کے تمام مسائل ایک ہی جگہ سے حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سی ڈی اے چیمبر کو ایک گرائونڈ الاٹ کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے نوجوان انٹرپرنیورز کے لیے آئی ایٹ مرکز اور جی الیون مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکزمیںفلاور مارکیٹ  قائم کرے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے لیے کچھ فنڈز مختص کریں تاکہ مارکیٹوں میں زیر التوائ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کی پرانی لائنیں اکثر بند ہو جاتی ہیں لہذا ان کو نئی لائنوں سے تبدیل کیا جائے۔
    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر رانا محمد وقاص انور نے کہا کہ فیس کی ادائیگی کے لیے ون ونڈو جلد فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی مارکیٹوں کی ترقی پر بہتر توجہ دیں گے تا کہ تاجر برادری کو سہولت ہو۔  انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مارکیٹوں کی صفائی اور پھول مارکیٹ کے لیے جگہوں کی نیلامی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر کی ایک ٹیم ایم سی آئی کا دورہ کرے تاکہ مرحلہ وار مسائل کو حل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
    یاسر فرہاد، ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے کہا کہ مارکیٹوں اور شہر میں سمارٹ پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس اور دیگر فیسوں کی ادائیگی اب آن لائن کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز مارکیٹوں میں تجاوزات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔ ڈائریکٹر ریونیو ایم سی آئی رانا وقاص نے تاجر برادری کے ٹیکس ادائیگی کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
    چیمبر کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے سربراہان کو بار بار تبدیل کر دیا جاتا ہے جس سے شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم 3 سال کے لیے ان کی تقرری کرے تاکہ ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
    چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس اور پبلک واش رومز مارکیٹوں کی بنیادی ضروریات ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے تاجروں کی سہولت کے لیے ان سہولیات کو مارکیٹوں میں فراہم کرے۔ انہوں نے مارکیٹوں میں پارکنگ، سڑکوں کی کارپٹنگ اور فٹ پاتھ کی مرمت پر زور دیا۔
    چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاٹوں کی نیلامی کے لیے شرائط و ضوابط پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
    مارکیٹوں کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top