728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, December 10, 2023

    ٹیکسلا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

     

    تھانہ ٹیکسلا کی شاندار کاروائی وسیم عباس ولد انور شاہ،حنیف شاہ ولد اختر شاہ گرفتار
    ٹیکسلا(خبریں ٹی وی) گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا میں ایک ایف آئی آر زیر دفعہ 447/506/511 کے تحت حنیف شاہ ولد اخترشاہ،سمیع شاہ،وسیم شاہ ولد انور شاہ،فری شاہ ولد انور شاہ،اختر شاہ ولد رحمت شاہ وغیرہ ہمراہ تین نامعلوم افراد کے درج ہوئی جس کے مدعی اسلام آباد کے رہائشی رانا رضوان سعید ولد احمد سعید خان تھے ان کی طرف سے مندجہ بالا ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ موہڑہ شاہ ولی شاہ میں ہمارے ماموں نے 2014 میں پانچ کنال اراضی خریدی جبکہ ماموں 2022 میں وفات پاگئے تھے اور یہ کہ مورخہ 27/11/2023کو دن تقریباً 10 بجے حنیف شاہ ولد اختر شاہ،سمیع شاہ،وسیم شاہ ولد انور شاہ،فری شاہ ولد انور شاہ،اختر شاہ ولد رحمت شاہ وغیرہ ہمراہ تین نامعلوم افراد ٹویوٹا کرولا اور3 موٹر سائیکلوں پر آئے اور ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے ہوئے ٹریکٹر بلیڈ کے ساتھ زمین کو ہموار کرنا شروع کردی اور سیمنٹ کے بلاک کا ڈھیر بھی پھینک کر چلے گئے حنیف شاہ و دیگر نے میری ملکیتی زمین پر قبضہ کی ناجائز کوشش کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر سٹی پولیس چوکی انچارج نے بروقت کاروائی عمل میں لا تے ہوئے فوری ایکشن لیا اور دو ملزمان کو دھر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی ترنول تھانہ اور ٹیکسلا تھانہ میں زیر سماعت ہیں سرکاری،فارسٹ اور دیگر شاملاتی زمینوں پر بھی قبضے کی اطلاعات ہیں محکمہ معدنیات کے انسپکٹر مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبصہ کرکے ماہانہ لاکھوں روپے رینٹ لیے جا رہے ہیں اور محکمانہ ملازمین  ان کے ساتھ ملوث ہیں جو کہ ماہانہ ان سے بتا وصول کرتے ہیں  اہلکاروں کی ملی بھگت کی پہلے بھی کئی بار خبریں مل چکی ہیں جس میں نیشنل پارک مار گلہ اسلام اباد مارکیٹ جو کہ تھانہ ترنول کا ایریا  ہے اور کچھ ایریا تھانہ ٹیکسلا  ضلع راولپنڈی کا ہے  ملحقہ پہاڑی سلسلے سے چوری کا لائم سٹون بیچنا بھی شامل ہے تمام محکمانہ افسران اس بات کا نوٹس لیں اور جو محکمانہ افراد ان کے ساتھ ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ٹیکسلا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top