728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, December 10, 2023

    سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت

     

        راولپنڈی (خبریں ٹی وی)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت،عشائیہ کی تقریب ڈی ایس پی وارث خان کی جانب سے تھانہ وارث خان میں منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی،عشائیہ کی تقریب ڈی ایس پی وارث خان کی جانب سے تھانہ وارث خان میں منعقد کی گئی، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ڈی ایس پی وارث خان، سرکل ایس ایچ اوز سمیت افسران و جوانوں نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد کے ساتھ پھولوں کے گلدستے دیے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نئے رینک میں پروموشن کے ساتھ آپ کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طور ادا کریں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں فورس ویلفئیر کے بہترین اقدامات کے ساتھ ساتھ  ریکارڈ پروموشنز کو یقینی بنایا ہے، آپ پر لازم ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنے کہ آپ اپنے فرائض منصبی پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور نیک نیتی سے سرانجام دیں گے۔
        پیرودھائی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،103 لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطا بق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد سے 26لیٹر شراب،ملزم لال شاہ سے 10لیٹر شراب،ملزم وجیہ الحسن سے 10لیٹر شراب،ملزم شبیر سے10لیٹر شراب،ملزم عبداللہ سے10لیٹر شراب،ملزم سرزمین سے10لیٹر شراب،ملزم سلیمان سے10لیٹر شراب،ملزم ارسلان سے 10لیٹر شراب،ملزم عمر سے 07لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

        سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روزمزید157 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک2384مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز157کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک2384مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔

        راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،09ملزمان گرفتار،06کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم زبیر سے 01کلو600گرام چرس،ملزم زرداد خان سے 520گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم طارق سے 700گرام چرس،ملزم طارق محمود سے 600گرام چرس،ملزم انیس سے 530گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم حفیظ سے 525گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم مبشر سے 540گرام چرس،ملزم ذیشان سے 620گرام چرس،بنی پولیس نے ملزمہ حمیرہ سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

        صادق آباد پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صادق آبادپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہدرشید کو گرفتا ر کر لیا،اشتہاری مجرم سال 2017سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا،ایک اور کاروائی میں امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ندیم اختر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا۔

        ڈولفن اہلکاروں کے ڈیوٹی چھوڑ کر نجی دعوت میں جانے کے معاملہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ڈولفن فورس کے 04 اہلکار معطل، مقدمہ درج، چاروں اہلکار گرفتار،ڈولفن اہلکاروں میں ثقیب، توصیف، علی اور عمران شامل ہیں، چاروں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ڈولفن اہلکاروں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو کر اپنی بیٹ سے باہر نجی دعوت میں باوردی شرکت کی، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور وردی میں غیر پیشہ وارانہ فعل ناقابل برداشت ہے، محکمہ کہ بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

        راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرزکے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن اور شراب برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابقہ پیرودھائی پولیس نے ملزم عثمان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم افضل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم ایمل خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حبیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اورنگزیب سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top