#بلوچستان میں #سکیورٹی فورسز کا #آپریشن، پانچ #دہشت گرد #ہلاک
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ایک آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادہ کردیا گیا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سکیورٹی فورسز نے 2023 میں خفیہ اطلاعات پر 18 ہزار 736 آپریشنز کے دوران 566 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 5161 کو گرفتار کیا۔
بلوچستان میں 15 ہزار 63 آپریشنز میں 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا میں 1942 آئی بی اوز میں 447 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14، سندھ میں 1987 آئی بی اوز میں 10 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا
Sunday, December 31, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment