راولپنڈی(خبریں ٹی وی)پنجاب پولیس کے جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم ''محافظ'' کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی، آر پی او اولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور معزز مہمانوں کی شرکت، فلم میں پولیس افسران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور شب و روز کی جدوجہد کے ساتھ مسائل کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، فلم محافظ کے ذریعے ایک پولیس افسر کی نوکری کے دوران اس کے احساسات، جذبہ خدمت و تحفظ، اور قربانیوں کو شہریوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی ہے جو بالعموم معاشرے تک نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم ''محافظ'' کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی پرآر پی او اولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور معزز مہمانوں نے شرکت کی،فلم کی نمائش کے موقع پر طلباء، میڈیا پرسنز، وکلاء اور سول سوسائٹی کو بھی کثیر تعداد میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، تقریب رونمائی میں پولیس کے تمام یونٹس کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی،خادم حسین چاکرانی نے فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ لیڈ رول ادا کیا، فلم میں پولیس افسران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور شب و روز کی جدوجہد کے ساتھ مسائل کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، پولیس افسران کے اس امر کی بھی بخوبی منظر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنے خاندان اورجذبات وخواہشات کو قربان کرتا ہے،فلم محافظ کے ذریعے ایک پولیس افسر کی نوکری کے دوران اس کے احساسات، جذبہ خدمت و تحفظ، اور قربانیوں کو شہریوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی ہے جو بالعموم معاشرے تک نہیں پہنچ پاتی ہیں، سینکڑوں شائقین کی جانب سے پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کیا گیا، شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فرض کی راہ میں پولیس شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
Tuesday, December 12, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment