728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, December 12, 2023

    پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضل مروت نے کہا ہے...

     

    اسلام آباد (خبریں ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضل مروت نے کہا ہے کہ 22 دسمبر سے پنجاب جبکہ اس سے قبل کوئٹہ ، ہرنائی، پشین ژوب میں کنونشن کرینگے، خیبر پختون خواہ میں ائی جی کے اماں پر پی ٹی ائی کے کارکنوں پر شدید ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور سیدھی گولیاں ماری گئیں یہ ہماری استقامت ازما لیں ہم ازادی کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل ناظم ساہیوال رانا عامر شہزاد طاہر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ساہیوال سے پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد طاہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کیا کہ نو مئی کے واقعات کے بعدقیادت اور ورکرز پر ہونے والے ظلم و مظالم اور استحکامت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اپنی تمام زندگی پی ٹی آئی کی خدمت کیلئے وقف کر دونگا، اس موقع پر شیر افضل مروت نے رانا عامر شہزاد کو پی ٹی آئی کی ٹوپی جبکہ رانا عامر شہزادنے شیر افضل مروت کو شال پہنا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضل مروت نے کہا ہے... Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top