728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, January 15, 2024

    ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں قبضہ مافیا

     

    راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں قبضہ مافیا کی خوفناک فائرنگ سے علاقہ لرز اٹھا ۔علی الصبح افغانیوں کے سرپرست قبضہ مافیا نے راجہ ارشد کے دفاتر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دفاتر کی کھڑیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ۔خوفناک فائرنگ سے علاقے میں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا اور ملبہ راجہ ارشد اور ان کے بھائی راجہ عنصر اور بیٹے راجہ عثمان پر ڈالنے کے لئے بیانیہ گھڑ لیا گیا۔واضح رہے افغانی اجرتی قاتلوں کی مدد سے مقامی قبضہ گروپ ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کر رہا ہے متاثرین نے چند روز شدید احتجاج بھی کیا تھا اور راولپنڈی پولیس اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا تھا کہ سوسائٹی کی زمین کو بچایا جائے۔تھانہ صدر بیرونی مصروف تفتیش ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں قبضہ مافیا Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top