728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, January 4, 2024

    آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم "میسرزاٰمن ہاؤسنگ ون پرائیویٹ لمیٹڈ" کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

     


     راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
    پریس ریلیز، 4 جنوری 2024
    آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم "میسرزاٰمن ہاؤسنگ ون پرائیویٹ لمیٹڈ" کے مالک کو  شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
    ڈی جی آر ڈی اے نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
    راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ موضع بجنیال تحصیل راولپنڈی میں واقع اٰمن ہاؤسنگ ون نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے  مارکیٹنگ کرتے ہوے عوام الناس کو دھوکہ دہی کے ذریعے پلاٹ خریدنے کی ترغیب  دیتے ہوے ان کی جمع پونجی ہتھیا رہے ہیں جس کی وجہ سے آر ڈی اے نے اس سکیم کے مالک محمد رازق کی طرف سے جمع کروائی گئی فائل کو مسترد کر کے واپس کر دیا ہے اور شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے گریز کریں اور کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جھانسے اور دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے سپانسر /ڈویلپر آر ڈی اے سے منظور ی حاصل کئے بغیر غیر قانونی طو رپر اپنی رہائشی سکیم کی اشتہار بازی اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کی پیشکش کر رہے ہیں جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 46 (1) کی خلاف ورزی ہے۔ عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا، "کوئی سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہ کرے"۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں، اشتہارات، تقریبات اور پلاٹوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم تعمیل کی صورت میں،ان کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کریں

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم "میسرزاٰمن ہاؤسنگ ون پرائیویٹ لمیٹڈ" کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top