حسن ابدال(شہزاد احمد سے)حسن ابدال پولیس کی کاروائی، شہری سے 10 لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات مالیتی 21 لاکھ 80 ہزار لوٹنے والا دو رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلق حسن ابدال اور راولپنڈی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق حضرت میر خان ولد گل امیر خان سکنہ راولپنڈی حال حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درخواست دی کہ 10 لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی 21 لاکھ 80 ہزار بنک میں جمع کرانے کے لیے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم اشخاص آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے نقدی اور زیورات چھین کر لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او سٹی حسن ابدال سب انسپکٹر کاشف عباسی کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے شب و روز محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں روپے اور زیورات لوٹنے والے خطرناک ڈکیت آکاش علی ولد ناظم علی حسین سکنہ گلشن کالونی واہ کینٹ ضلع راولپنڈی اور طیب شہزاد ولد اورنگزیب سکنہ پتھر گڑھ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جن سے دورانِ انٹیروگیشن لوٹی ہوئی رقم، زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔
Tuesday, May 28, 2024
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment