728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 6, 2023

    سی ڈی اے چھوٹے تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے۔ احسن بختاوری



    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ چھوٹے کاروباری ادارے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہذا سی ڈی اے چھوٹے تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے تا کہ ان کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے  صدر سجاد سرور کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا اور آئی سی سی آئی کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال کی توسیع پر ان کو مبارک باد پیش کی۔ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر طارق کھوکھر، سابق صدور رانا ایاز اور ثاقب عباسی، سابق سینئر نائب صدر طاہر آرائیں، ایگزیکٹو ممبر عمران سکھیرا اور دیگر وفد میں شامل تھے۔  

    احسن بختاوری نے کہا کہ چیمبرز آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کو اپنے دفاتر قائم کر نے کیلئے حکومت پلاٹ الاٹ کرے تا کہ یہ ادارے اپنے ممبران کے مفادات کا تحفظ کرنے میں فعال کردار ادا کر سکیں جس سے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہو گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری اداروں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے میں بہت مشکلات درپیش ہوتی ہیں لہذا حکومت اس اہم مسئلے کی طرف بہتر توجہ دے اور نجی شعبے کے کل قرضوں میں چھوٹے کاروباری اداروں کا حصہ مزید بڑھا ئے تاکہ یہ کاروباری ادارے بہتر ترقی کر کے معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا مفید کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں چیمبرز تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ باہمی تعاون کے ذریعے ان مقاصد کو زیادہ موثر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئی سی سی آئی چھوٹے کاروباری اداروں کے مفادات کے فروغ کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔  

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے کہا کہ ان کا ادارہ اسلام آباد چمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر تاجروں وصنعتکاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کو اولین ترجیح دے کیونکہ کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں کو پارکنگ کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے چھوٹی مارکیٹوں سمیت تمام مارکیٹوں کی بہتر ترقی پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری ادارے معیشت کی ترقی میں مفید کردار ادا کر رہے ہیں لہذا حکومت ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور ان کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرے جس سے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔دونوں اداروں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور مل جل کر تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  

    آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فاد وحید اور نائب صدر انجینئر اظہرالاسلام ظفر نے ایف بی آر، سی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ  کاروباری اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے تا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور معیشت جلد بحال ہو۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سی ڈی اے چھوٹے تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے۔ احسن بختاوری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top