728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 6, 2023

    سی ڈی اے اسٹیٹ افیکٹیز میں رئیلٹرز انویسٹرز اور سائلین کو ناجائز تنگ کرنا بند کرے، محمد نعمان



    صدر ڈی بارہ مرکز و ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعمان  نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اسٹیٹ افیکٹیز میں رئیلٹرز انویسٹرز اور سائلین کو ناجائز تنگ کرنا بند  کرے، سی ڈی اے اسٹیٹ افیکٹیز میں لوگوں کے لیے اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کروانا عذاب بنا دیا گیا ہے افسران آئے دن مختلف اعتراضات لگا کر عوام اور رئیلٹرز کو خوار کر رہے ہیں لوگ کئی کئی ماہ اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کروانے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں. اوورسیز سرمایہ کار اپنے کاموں کے بے جا التوا پر سخت پریشان ہیں جن کے کام وقت پر نہیں ہوپاتے کیونکہ سی ڈی اے کی طرف سے بے جا اعتراضات لگا کر کام کو لمبا کر دیا جاتا ہے. رئیل اسٹیٹ شعبہ ایسی پالیسیوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہوگیا ہے اور سی ڈی اے میں بھی جو پہلے پچاس ٹرانزیکشن ہوتی تھی وہ اب دس بھی نہیں ہوتیں، کام پہلے ہی جتم ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف سٹاف بھی تعاون نہیں کرتا ایسے میں جو تھوڑا بہت کام چل رہا ہے وہ بھی ختم ہوجائے گا. ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں چئیرمین سی ڈی اے   اس پر سخت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کی بھر مار  اور سی ڈی اے آفیسرز کے رویے نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مکمل تباہ کر دیا ہے جس سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں صورتحال مزید گھمبیر ہونے سے پہلے اس کو بہتر کیا جائے.

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سی ڈی اے اسٹیٹ افیکٹیز میں رئیلٹرز انویسٹرز اور سائلین کو ناجائز تنگ کرنا بند کرے، محمد نعمان Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top