728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 16, 2023

     آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات



     آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top